منگلورو،یکم مارچ (ایس او نیوز) کرناٹک گوسٹ گارڈ نے یہاں بندر موضع کے ماہی گیروں کے ساتھ کمیونٹی تبادلہ خیال پروگرام منعقد کیا تا کہ مقامی ماہی گیروں میں سمندری تحفظ اور سیکوریٹی کا احساس پیدا کیا جائے۔
تقریبا 50؍ ماہی گیروں اور محکمہ سمکیات ، ساحلی سیکوریٹی پولیس (سی ایس پی ) اور کسٹمس کے عہدیداروں نے چہارشنبہ کو منعقدہ اس پروگرام میں شر کت کی۔
تبادلہ خیال کے دوران ماہی گیروں کو موجود صیانتی حالات اور اُن کے اہم رول سے واقف کروایا گیا جبکہ آنکھیں اور کان سمندر پر مرکوز ہیں۔ یہاں جاری کردہ کوسٹ گارڈ کے بیان میں یہ بات کہی۔
ماہی گیروں کے حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ انڈین کوسٹ گارڈ کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا مشتبہ سمندری سرگرمیوں سے آگاہ کریں۔ ماہی گیروں کو سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے دوران مختلف حفاظتی احتیاطی اقدامات پر عمل کیلئے کہا گیا جن میں حفاظتی ساز و سامان بھی شامل ہے۔